علی امین گنڈا پور کی محسن نقوی سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ

 اسلام آباد(پی پی آئی)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی ہے۔ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور کرم میں قیام امن کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پشاور میں وزیراعلیٰ آفس آمد پر وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے خیر مقدم کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ کو صوبے میں قیام امن کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعدادکار بڑھانے مکمل تعاون کرینگے، کرم میں قیام امن اولین ترجیح ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کرم میں پائیدارامن کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔وزیرداخلہ محسن نے کہا کہ شہداہمارے لیے سرمایہ افتخارہیں لازوال قربانیوں کوسلام پیش کرتے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ شہداکی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، ملکر دہشتگردی کے عفریت کا مقابلہ کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

مالاکنڈ شہر اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکوں سے شدید خوف و ہراس

Fri Dec 20 , 2024
مالاکنڈ (پی پی آئی)خیبرپختونخوا کے ضلع مالاکنڈ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلہ پیما مرکز کا بتانا ہے کہ زلزلے کا مرکزکوہ […]