ٹھٹھہ(پی پی آئی)کراچی ٹھٹھہ قومی شاہرہ پر سلطان آباد کے قریب سمندر میں شکار کے لئے جانے والے ماہی گیروں کی پک اپ ٹائر برسٹ ہونے کے باعث الٹ گئی جس سے پک اپ میں سوار17 ماہی گیر زخمی ہوگئے،ایدھی ٹرسٹ کے مطابق14 زخمیوں کو سول اسپتال ٹھٹھہ اور تین زخمیوں کو رورل ہیلتھ سینٹر گھارو منتقل کیا گیا زخمیوں کا تعلق کینجھر جھیل کی ٹویو برادری سے ہے۔زخمیوں میں سے پانچ افراد کی حالت تشویش ناک ہونے پر کراچی منتقل کیا گیا