اسلام آباد(پی پی آئی)متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رکن اسمبلی سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر نے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں چوہدری یاسین نے طا ہر کھوکھرکو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ملاقات کی، میں ریاست کی موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔چوہدری یاسین نے اس موقع پر کہا کہ طاہر کھوکھر پیپلز پارٹی کے ایک پرانے کارکن ہیں اور انہوں نے اپنی سیاسی سرگرمیاں پیپلز پارٹی سے شروع کی تھیں۔ وہ نہ صرف جماعت کے کارکن رہے ہیں بلکہ پارٹی کے لیے اہم کام بھی کئے۔ طاہر کھوکھر نے کہا کہ انہیں اس فیصلے کے لیے وقت درکار ہے اور وہ سوچ بچار کے بعد مناسب قدم اٹھائیں گے۔