نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعلیٰ سندھ سے پنجاب اور خیبر پختون خواہ کے گورنرز کی ملاقات

کراچی(پی پی آئی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے پنجاب اور خیبر پختون خواہ کے گورنرزنے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ سندھ نے سردار سلیم حیدر اور فیصل کریم کنڈی کو خوش آمدید کہا۔وزیراعلیٰ ہاؤس   کے اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں صوبائی وزراشرجیل انعام میمن، جام خان شورو، سعید غنی اورجام اکرام اللہ دھاریجو شریک تھے۔ملاقات میں پنجاب اور خیبر پختون خواہ میں پیپلز پارٹی کی مضبوطی  نیز پنجاب اور خیبر پختون خواہ کی عوام تک چیئرمین بلاول بھٹو کا پیغام پہچانے پر گفتگو کی گئی۔ملاقات  کے دوران شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے یوم شہادت کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی،وزیراعلیٰ سندھ اور دونوں گورنرز نے ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا