پی ایس کیو سی آئی ٹیم کی انسپکشن ٹیم کے چھاپے، غیر معیاری بناسپتی گھی اور خوردنی تیل ضبط

کراچی(پی پی آئی) پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم نے موبائل ٹیسٹنگ لیب کے ساتھ فیڈرل بی ایریا، کراچی کی ایک سپر مارکیٹ کا دورہ کیا۔نگرانی کی سرگرمیوں کے دوران، اتھارٹی کے انسپکٹرز نے بناسپتی گھی کے 02 نمونے اور خوردنی تیل کے 04 نمونے حاصل کیے۔نمونوں کی موقع پر جانچ کی گئی اور ایک برانڈ کوکنگ آئل متعلقہ PSS کے مطابق غیر معیاری پایا گیا۔غیر معیاری برانڈ کو ڈی شیلف کر کے ضبط کر لیا گیا۔ مینوفیکچررز کو ان کی مصنوعات مارکیٹ سے واپس بلانے کے لیے نوٹس جاری کیا گیا۔سرگرمی کے دوران، کنفرمیٹی اسیسمنٹ،کراچی کی ٹیم نے 16 مختلف غیر قانونی / غیر لائسنس یافتہ مصنوعات برآمد کیں، جنہیں شیلف سے ہٹا کر ضبط کر لیا گیا۔مینوفیکچررز کو تعمیل کے لیے نوٹس جاری کر دیے گئے۔غیر معیاری اور غیر قانونی/ غیر لائسنس یافتہ مصنوعات کے تمام اسٹاک کو ڈی شیلف کر کے ضبط کر لیا گیا۔ مزید کارروائی بھی قانون کے مطابق کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بجلی کے بل کم کرکے غریب عوام کو ریلیف دیا جائے، ناصر حسین شاہ

Fri Dec 20 , 2024
کراچی(پی پی آئی)  صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے خطاٖ ب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرائسز کا مطلب  یہ نہیں ہے کہ اب ہمارے پاس بجلی نہیں ہے،بلکہ اب بجلی تو موجود ہے لیکن اس کی قیمت بہت زیادہ ہے جس سے نہ صرف عوام بلکہ انڈسٹری کو بھی مشکل کا سامنا ہے، انہوں کہا کہ سولر پارک کا […]