بجلی کے بل کم کرکے غریب عوام کو ریلیف دیا جائے، ناصر حسین شاہ

کراچی(پی پی آئی)  صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے خطاٖ ب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرائسز کا مطلب  یہ نہیں ہے کہ اب ہمارے پاس بجلی نہیں ہے،بلکہ اب بجلی تو موجود ہے لیکن اس کی قیمت بہت زیادہ ہے جس سے نہ صرف عوام بلکہ انڈسٹری کو بھی مشکل کا سامنا ہے، انہوں کہا کہ سولر پارک کا کام جاری ہے اس میں مزید تین سال لگیں گے جس کے بعد صنعتوں کو  سستی بجلی میسر آئے گی سولر پارک معاہدہ  3.4سینٹ  پر کیا گیا ہے، اسی لیئے حکومت لوگوں کو سولر پلیٹیں دے رہی ہے تاکہ غریب عوام کو بجلی کے بلوں کو کسی حد کم کرکے انہیں ریلیف دیا جائے،فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری  (ایف پی سی سی آئی)  ہمیں مشورہ  دے کہ سندھ کے کن اضلاح  میں کس قسم کی انڈسٹری کارآمد ثابت ہوسکے گی تاکہ حکومت لوگوں کو بہتر روزگار فراہم کرے۔اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے رہنما میاں زاہد حسین نے کہا کہ کاروباری برادری چاہتی ہے کہ بجلی کی قیمت 9سینٹ ہونی چاہے،مہنگی بجلی کی وجہ سے ہماری صنعت کو بہت مشکلات کا سامنا ہے، شرح سود میں کمی ہوئی ہے جو بہتری کی علامت ہے ہم کہتے ہیں کہ شرح سود مزید کم ہونی چاہے،ایف پی سی سی آئی کی ریسرچ ٹیم  156سیکٹرز اور  160ڈسٹرک پر کام کررہی ہے جس کے اچھے نتائج حاصل ہونگے،انہوں نے حکومت سندھ کو دعوت  دی ہے کہ آپ ہمارے ساتھ کام کریں،اس موقع پر سابق صدر ایف پی سی سی آئی زبیر طفیل نے کہا کہ متبادل توانائی ہماری ضرورت ہے،بجلی کے  20روپے والے یونٹ کی قیمت 50روپے  سے تجاوز کرگئی  جس سے ہماری ا نڈسٹری بہت متاثر ہے، لوگ مہنگی بجلی کی وجہ سے اپنے گھروں میں سولر پلیٹ لگا رہے ہیں ہمیں متبادل توانائی کا استعمال کرنا ہے اس موقع پر شیخ  عمر ریحان نے کہا کہ آنے والے وقت میں توانائی کا استعمال بڑھے گا، تقریب میں پاکستان بزنس ارینہ کی جانب سے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کو سوینئر جبکہ میاں زاہد، زبیر طفیل، شیخ عمر ریحان، سیدطارق خالد شاہ  بیرسٹرشاہدہ جمیل پروگرام کے روح رواں ارسلان احمد خان اور دیگر کو شیلڈ بھی دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

عافیہ کی درخواست معافی کی منظوری کیلئے پارلیمنٹ قراردادمنظور کرے: مشتاق احمد

Fri Dec 20 , 2024
کراچی/اسلام آباد(پی پی آئی)  سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے اپیل کی ہے کہ پارلیمنٹ موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی معافی کی درخواست منظور کرنے کے لیے قرارداد منظور کرے۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی، سینیٹ یا […]