عافیہ کی درخواست معافی کی منظوری کیلئے پارلیمنٹ قراردادمنظور کرے: مشتاق احمد

کراچی/اسلام آباد(پی پی آئی)  سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے اپیل کی ہے کہ پارلیمنٹ موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی معافی کی درخواست منظور کرنے کے لیے قرارداد منظور کرے۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی، سینیٹ یا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ڈاکٹر عافیہ کی سزا معاف کرکے انہیں رہا کرنے کی قرارداد پاس کرے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو فوری طور پر امریکا بھیجا جائے تاکہ وہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی معافی کی درخواست سے متعلق پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کے خط کے بارے میں امریکی انتظامیہ سے بات کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ حکومت معافی کے معاملے پر امریکی حکومت کو قائل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق پر مشتمل سنگل بنچ نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی آئینی درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت کی تاریخ 13 جنوری 2025 رکھی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کراچی میں جاری انسداد پولیو مہم جا کاجائزہ لینے کیلئے کمشنر کراچی کا دورہ

Fri Dec 20 , 2024
کراچی  (پی پی آئی) کراچی میں جاری انسداد پولیو مہم جا کاجائزہ لینے کیلئے کمشنر کراچی سید حسن نقوی  نے جمعہ کو  پولیس ٹاسک فورس کے کو آرڈینٹر سعود یعقوب کے ہمراہ ڈسٹرکٹ کیماڑی کا دورہ کیا اور مچھر کالونی سمیت مختلف علاقوں  میں انسداد پولیو مہم جائزہ  لیا۔ڈپٹی کمشنر کیماڑی نے کمشنر کو بریفنگ دی۔ اسسٹنٹ کمشنر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ […]