کراچی (پی پی آئی) کراچی میں جاری انسداد پولیو مہم جا کاجائزہ لینے کیلئے کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے جمعہ کو پولیس ٹاسک فورس کے کو آرڈینٹر سعود یعقوب کے ہمراہ ڈسٹرکٹ کیماڑی کا دورہ کیا اور مچھر کالونی سمیت مختلف علاقوں میں انسداد پولیو مہم جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر کیماڑی نے کمشنر کو بریفنگ دی۔ اسسٹنٹ کمشنر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسراور ڈسٹرکٹ سپروائزر ویکیشینیشن بھی موجود تھے کمشنر نے یو سی 5 کیماڑی کا بھی دورہ کیا جہاں اسی ماہ پولیو کا کیس سامنے آیا ہے بچے کا نام محمد نور اور اس کی عمر تین سال سے ہے۔ کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ مچھر کالونی یو سی 5 کو حساس علاقہ تصور کیا جائے اور یہاں انسداد پولیو کے لئے ترجیحی کوششیں کی جائیں کمشنر نے۔ والدین سے کہا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں تاکہ ان کی زندگی کو محفوظ کیا جاسکے شہر سے باہر جانے والے اور شہر کے اندر داخل ہونے والے ہر بچہ کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی۔