تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کی کال پرملک بھر میں یوم عظمت شعائر اللہ منایا گیا

 راولپنڈی (پی پی آئی) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کی کال پر جمعہ کو شام سمیت مختلف ممالک میں زیارات و مقامات مقدسہ کو درپیش خطرات وبے حرمتی کے خلاف پورے ملک میں یوم عظمت شعائر اللہ مذہبی عقیدت اور ملی و ایمانی جذبے کیساتھ منایا گیا، جامع مساجد امام بارگاہوں میں نماز جمعہ کے اجتماعات سے علمائے کرام، آیمہ مساجد نے خطبات دیتے ہوئے عالمی اداروں پر زور دیا کہ مقامات مقدسہ کے تحفظ کے لیے جامع عالمی چارٹر منظور کرایا جائے جس کی خلاف ورزی قابلِ تعزیر جرم قرار دیا جائے،ائمہ جمعہ والجماعت نے شام کی حالیہ شورش کے بعد مزارات مقدسہ نواسی رسول اللہ حضرت زینب بنت علی علیہ السلام سمیت سیریا کے دیگر زیارات کو دوبارہ کھولنے اور مامون و محفوظ بنانے کا مطالبہ کیا۔ جامع مسجد اہلِ بیت واہ کینٹ میں سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ علامہ آغا سیدحسین مقدسی نے یوم عظمت شعائر اللہ کی مناسبت سے خطبہ جمعہ دیتے ہوئے نے کہا کہ شیاطین ثلاثہ امریکا اسرائیل و بھارت نے مسلمانوں کا بالخصوص اور انسانیت کا بالعموم جینا دوبھر کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا شام میں صیہونیت کی گہری چال اور سازش آشکار ہونے کے بعد سہولت کار منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔  جامع مسجد قصرِ خدیجۃ الکبریٰ ترلائی کلاں اسلام آباد میں نمازِ جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے علامہ بشارت حسین امامی نے کہا کہ مقامات مقدسہ شام کے ہوں یا حجازِ مقدس اور کربلا ونجف و سامرا وخراسان عالمِ بشریت کے لیے مینارہ نور ہیں۔ اجتماعات میں منظور کردہ قرارادوں میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ مقامات مقدسہ کی حفاظت کے مسلے کو سفارتی سطح پر اٹھایا جائے۔ ایک قرار داد میں شام سے زایرین کی وطن واپسی کے لیے حکومت کے بروقت اقدام کو سراہا گیا اور تاحال محصور زائرین کی واپسی کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سرکاری ملازمتوں میں میرٹ پر بیروزگار نوجوانوں کو موقع دیا جائے: پاسبان

Fri Dec 20 , 2024
کراچی (پی پی آئی) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے وائس چیئرمین رفیق خاصخیل نے صوبہ سندھ میں مرحوم ملازمین کی اولادوں کیلئے ملازمت کے کوٹے کو ختم کر نے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خالی ہونے والی ملازمتوں پر بیروزگار نوجوانوں کو مواقع فراہم کئے جائیں۔ نجی و سرکاری سیکٹرز میں ملازمت کے مواقع بڑھائے جائیں۔  […]