سرکاری ملازمتوں میں میرٹ پر بیروزگار نوجوانوں کو موقع دیا جائے: پاسبان

کراچی (پی پی آئی) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے وائس چیئرمین رفیق خاصخیل نے صوبہ سندھ میں مرحوم ملازمین کی اولادوں کیلئے ملازمت کے کوٹے کو ختم کر نے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خالی ہونے والی ملازمتوں پر بیروزگار نوجوانوں کو مواقع فراہم کئے جائیں۔ نجی و سرکاری سیکٹرز میں ملازمت کے مواقع بڑھائے جائیں۔  سرکاری ملازمتوں میں گھوسٹ ملازمین، اقرباء   پروری، ناانصافی اور میرٹ کا قتل عام ختم کرکے مستحق نوجوانوں کو میرٹ پر ملازمتیں دی جائیں۔ سیاسی سفارشوں کے بجائے قابلیت، اہلیت، اور دیانتداری کی بنیاد پر نوکریاں دینے سے عوام کا اعتماد بحال ہوگا۔ بیروزگاری کے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی اور اداروں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ کوٹہ سسٹم ختم کر کے اہل اور قابل نوجوانوں کوان کا حق دیا جائے۔  کوٹہ سسٹم مستحق امیدواروں کے میرٹ کو بری طرح متاثر کر رہا ہے کیونکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں کوٹہ سسٹم کی بنیاد پر اپنے پسندیدہ امیدواروں کو جگہ دینے کے لیے اس کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔ مسائل کے انبار کی اصل وجہ میرٹ کے بجائے سیاسی بھرتیاں ہیں۔ کوٹہ سسٹم کی بدولت ملک کے باصلاحیت نوجوان اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے روزگار کے لئے دردرکی ٹھوکریں کھارہے ہیں۔ ملک و قوم کے لئے کچھ کر گزرنے کا جذبہ رکھنے والے نوجوان سرکاری ملازمتوں کے حصول سے مایوس ہوکر ملک سے باہر چلے گئے۔سرکاری اداروں میں سیاسی اثر ورسوخ اور رشوت کا بازار گرم ہے۔ حکومت انصاف پر مبنی قانون سازی کرے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کوئٹہ اورملحقہ علاقوں میں گیس کے کم پریشر کے خلاف مکینوں کا احتجاج و دھرنا

Fri Dec 20 , 2024
کوئٹہ (پی پی آئی) عبداللہ ٹاؤن کوئٹہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں گیس کے کم پریشر اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف عبداللہ ٹاؤن کے مکینوں کی جانب سے جمعہ کو ایس ایس جی سی ایل سمنگلی روڈ کوئٹہ کے دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے تختانی بائی پاس میں گیس کی لوڈشیڈنگ […]