قائد اعظمؒکے یوم ولادت کے حوالے سے قائد اعظم اکادمی میں تقریبات کا آغاز

کراچی (پی پی آئی) قائد اعظماکادمی قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن، حکومت پاکستان کے تحت قائد اعظم محمد علی جناح? کے 148ویں یوم ولادت کے حوالے سے تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے اس سلسلے میں قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پہلی تقریب قائد اعظم? اکادمی کے زیر اہتمام سر آدم جی انسٹیٹیوٹ ایف بی ایریا کے اشتراک سے انسٹیٹیوٹ کے آڈیٹوریم میں پروفیسر سہیل فاروقی اور زاہد حسین ابڑو کی زیر صدارت قائد اعظم کوئز مقابلہ منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر بے نظیر بھٹو شہید دیوان یونیورسٹی کورنگی ڈاکٹر اورنگ زیب خان، اعزازی مہمان خصوصی پروفیسر ضمیر احمد کھوسو، پروفیسر سید قطب الدین حیدر اور پروفیسر ساجدہ ظہیر تھی کوئز مقابلہ میں 27ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ کوئز ماسٹر پروفیسر سید بکر محب الہاشمی اور ججز میں سید جاوید رضا نقوی، پروفیسر ایاز ترمزی اور واجد رضا اصوانی تھے۔ کوئز مقابلہ کی پہلی پوزیشن گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین ناظم آباد کی طالبات نے حاصل کی جنہیں شیلڈ اور 15ہزار روپے نقد انعام دیا گیا اور دوسری پوزیشن شیڈیڈ فلائنگ آفیسر مریم مختیار گرلز کالج کی ٹیم نے حاصل کی اور انہیں شیلڈ اور 10ہزار  روپے نقد انعام دیا گیا اسی طرح تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے بی بی آصفہ گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج مظفرآباد، لانڈھی کی ٹیم کو بھی شیلڈ اور 7ہزار روپے نقد انعام دیا گیا، باقی کوئز مقابلہ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں میں سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کئے گئے اس موقع پر مقررین نے قائد اعظمکو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور قائد اعظم کے فرمودات اتحاد، یقین محکم اور تنظیم پر روشنی ڈالی اور کہا کہ بحیثیت قوم ہمیں یقین رکھنا چاہیے کہ ہمارے لیے ہمارے قائد کا ہر لفظ حکم کا درجہ رکھتا ہے اور ان کے فرمودات کی پاسداری اور ان کے دکھائے ہوئے راستے پر چل کر ہی ہم ایک پائیدا راور مستحکم مملکت کی منزل حاصل کرسکتے ہیں مقررین نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اتحاد، یقین محکم اور تنظیم ہی وہ بنیادی نکات ہیں جن پر عمل پیرا ہوکر دنیا کی بڑی اور کسی بھی قوم سے بہتر قوم بنا جاسکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کی کال پرملک بھر میں یوم عظمت شعائر اللہ منایا گیا

Fri Dec 20 , 2024
 راولپنڈی (پی پی آئی) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کی کال پر جمعہ کو شام سمیت مختلف ممالک میں زیارات و مقامات مقدسہ کو درپیش خطرات وبے حرمتی کے خلاف پورے ملک میں یوم عظمت شعائر اللہ مذہبی عقیدت اور ملی و ایمانی جذبے کیساتھ منایا گیا، جامع مساجد امام بارگاہوں میں نماز جمعہ کے اجتماعات سے علمائے کرام، آیمہ […]