پاکستان کوسٹ گارڈز کا غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف آ پریشن

 اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان کوسٹ گارڈز نے نومبراور دسمبر میں غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف آ پریشن کے دوران 10 ٹرالروں کو ضبط کیا جس کا ماہی گیروں کی طرف سے خیر مقدم کیا گیا۔ پاکستان کوسٹ گارڈزر سمندر میں غیرقانونی ماہی گیری (ٹرالنگ) اور اسمگلنگ کے خلاف بر سرپیکار ہے۔ ٹرالنگ ایک ممنوع ماہی گیری کا طریقہ کار ہے جوکہ نہ صرف سمندری ماحولیات اور آبی حیات کو شد ید نقصان پہنچاتاہے بلکہ ماہی گیروں کے روزگار کو بھی متاثر کرتا ہے۔اس کے علاوہ ٹرالنگ والی کشتیاں دیگر غیر قانو نی سر گرمیوں، ہتھیاروں اور منشیات کی اسمگلنگ میں بھی ملوث ہوتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرسمس کی تیاریاں عروج پر

Sat Dec 21 , 2024
کراچی(پی پی آئی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرسمس کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ مسیحی برادری نے عبادت گاہوں اور گھروں کو سجانا شروع بچوں کو سانتا کلاز اور اسکے تحائف کا انتظارکردیا ہے۔کرسمس ٹری اور رنگ برنگی روشنیوں سے گھر اور گرجا گھر سجائے جارہے ہیں۔بچوں کو سانتا کلاز اور اسکے تحائف کا انتظار ہے۔کرسمس سے قبل […]