کراچی میں سپرہائی وے کے قریب آتشزدگی، 30 سے زائد جھگیاں خاکستر

کراچی (پی پی آئی)کے علاقے  احسن آباد سپر ہائی وے کے قریب جھگیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس سے 35 جھگیوں خاکستر ہوگئیں۔  تفصیلات کے مطابق  ابھی تک کوئی جانی نقصان  رپورٹ نہیں ہوا،  متاثرین نے بتایا کہ جھگیوں میں آگ لگنے کا واقعہ رات 2 بجے کے بعد پیش آیا۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن بستر، برتن،کپڑے اور دیگر گھریلو سامان جل کر خاکستر ہوگیا ہے اور آگ پر قابو پالیا گیا لیکن ہمارا سارا سامان تباہ ہوگیا۔متاثرین نے حکومت سے امداد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں گھر، بستر اور کھانا دیا جائے ہمارے بچے سردی سے کانپ رہے ہیں ہم بھیک نہیں مانگتے بلکہ برتن اور کپڑے فروخت کرتے ہیں. متاثرین کا آبائی تعلق سکھر اور شکار پور سے ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاکستان کوسٹ گارڈز کا غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف آ پریشن

Sat Dec 21 , 2024
 اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان کوسٹ گارڈز نے نومبراور دسمبر میں غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف آ پریشن کے دوران 10 ٹرالروں کو ضبط کیا جس کا ماہی گیروں کی طرف سے خیر مقدم کیا گیا۔ پاکستان کوسٹ گارڈزر سمندر میں غیرقانونی ماہی گیری (ٹرالنگ) اور اسمگلنگ کے خلاف بر سرپیکار ہے۔ ٹرالنگ ایک ممنوع ماہی گیری کا طریقہ کار […]