جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی ماربل انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے انتخابات 28 دسمبر کو ہوں گے

کراچی(پی پی آئی) ماربل سے وابستہ تاجروں کی نمائندہ تنظیم آل کراچی ماربل انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 28 دسمبر 2024 کو ہوں گے، جس میں یونائٹڈ پینل نے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ یونائٹڈ پینل کے امیدواروں کا مقصد ماربل انڈسٹری کے مسائل کو حل کرنا اور تاجروں کی فلاح و بہبود  ہے۔یونائٹڈ پینل کے چیئرمین کے امیدوار تاجر رہنما ارشاد احمد ہوں گے،۔ ان کے ساتھ وائس چیئرمین کے لیے محمد بشیر پپی بھائی، جنرل سیکریٹری کے لیے عرفی فیض درانی، فنانس سیکریٹری کے لیے رفیع الدین، گورننگ باڈی کے ممبر کے لیے محمد ہارون اعظمیہ، انفارمیشن سیکریٹری کے لیے محمد طلحہ زرکون، لا اینڈ آرڈر کے لیے احسان اللہ شینا اور جوائنٹ سیکریٹری کے لیے قیصر خان غفار ماربل امیدوار ہوں گے۔یونائٹڈ پینل کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ ماربل انڈسٹریز سے جڑے تمام مسائل کو حل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں اور ان کا مقصد انڈسٹری کے تاجروں کو مضبوط کرنا ہے تاکہ وہ معاشی لحاظ سے مستحکم ہوں۔