صدر، وزیراعظم کا ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کااظہار

اسلام آباد(پی پی آئی) صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ملک سے ہرقسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے حکومتی عزم کا اظہار کیا ہے۔صدرمملکت نے ایک بیان میں کہاکہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ دہشت گرد ملک اور پوری انسانیت کے دشمن ہیں انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کی برائی کے مکمل خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔مکین میں حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ سیکورٹی فورسز ملک کے تحفظ کیلئے دہشت گردوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں۔صدر اور وزیراعظم دونوں نے شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کااظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا

Sun Dec 22 , 2024
راولپنڈی(پی پی آئی)ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے مکیں ن میں فتنتہ الخوارج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہونے والے شہداء کی نماز جنازہ بنوں کینٹ میں ادا کر دی گئی۔شہداء میں شامل جمرود کے رہائشی سول کیمرہ ٹیکنیشن وقاص احمد شہید کی نماز جنازہ بھی ادا کی گئی۔شہداء کی نماز جنازہ میں […]