آج سال کا سب سے چھوٹا دن اور لمبی ترین رات

اسلام آباد (پی پی آئی)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 22 دسمبر کو سال 2024 کا چھوٹا ترین دن اور دسمبر کی 23 تاریخ سب سے لمبی رات ہوگی۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 22 دسمبر کو سورج سات بج کر چھ منٹ پر طلوع ہوگا اور پانچ بج کر 14 منٹ پر غروب ہوگا، جس کا ک±ل دورانیہ 10 گھنٹے آٹھ منٹ کا ہوگا۔رات کا دورانیہ 13 گھنٹے 52 منٹ کا ہوگا۔23 دسمبرسے دن کا دورانیہ بڑھنا اور رات کا دورانیہ کم ہونا شروع ہو جائے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے 21 مارچ 2025 کو دن اور رات کا دورانیہ برابر ہوجائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

صدر، وزیراعظم کا ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کااظہار

Sun Dec 22 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی) صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ملک سے ہرقسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے حکومتی عزم کا اظہار کیا ہے۔صدرمملکت نے ایک بیان میں کہاکہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ دہشت گرد ملک اور پوری انسانیت کے دشمن ہیں […]