اسلام آباد(پی پی آئی)افغانستان سے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔سکیورٹی فورسز نے خیبرکے علاقے راجگال میں بروقت کارروائی کی۔شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 خارجی دہشتگرد جہنم واصل ہوئے۔دفاع وطن کا مقدس فریضہ انجام دیتے ہوئے سپاہی عامر سہیل آفریدی شہید ہوگئے۔پاکستان نے ایک بار پھر افغان عبوری حکومت سے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اورافغان سرزمین کا دہشتگرد عناصر کے ہاتھوں استعمال روکنے کیلئے فوری اقدامات پر زوردیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کرتے ہوئے وطن عزیز سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کااظہارکیا ہے اورسپاہی سہیل آفریدی شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعاکی ہے۔