جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا

راولپنڈی(پی پی آئی)ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے مکیں ن میں فتنتہ الخوارج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہونے والے شہداء کی نماز جنازہ بنوں کینٹ میں ادا کر دی گئی۔شہداء میں شامل جمرود کے رہائشی سول کیمرہ ٹیکنیشن وقاص احمد شہید کی نماز جنازہ بھی ادا کی گئی۔شہداء کی نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور، پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ہمارے شہداء کی یہ قربانیاں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ہمارے عزم و حوصلے کو دوام بخشتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاکستان میں گزشتہ رات سال کی طویل ترین رات، شمالی نصف کرہ میں موسم سرما کا آغاز

Sun Dec 22 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان میں گزشتہ رات سال کی طویل ترین رات تھی کیونکہ شمالی نصف کرہ میں موسم سرما کا آغاز ہوگیا ہے۔سپارکو کے مطابق زمین کے محوری جھکاؤ کی وجہ سے یہ مظہر سب سے مختصر دن اور طویل ترین رات کا باعث بنا۔ہر سال اس عمل کا آغاز اکیس یا بائیس دسمبر کو ہوتا ہے جب شمالی […]