اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان میں گزشتہ رات سال کی طویل ترین رات تھی کیونکہ شمالی نصف کرہ میں موسم سرما کا آغاز ہوگیا ہے۔سپارکو کے مطابق زمین کے محوری جھکاؤ کی وجہ سے یہ مظہر سب سے مختصر دن اور طویل ترین رات کا باعث بنا۔ہر سال اس عمل کا آغاز اکیس یا بائیس دسمبر کو ہوتا ہے جب شمالی نصف کرہ سورج سے زیادہ دور ہوتا ہے۔اس عمل کے بعد کے دنوں میں دن کے اوقات بتدریج بڑھتے جائیں گے۔اندازہ لگایا گیا ہے کہ دو ماہ کے اندر دن کی روشنی میں ایک اضافی گھنٹہ دیکھنے کو ملے گا جو روزمرہ کی سرگرمیوں اور معمولات پر مثبت اثرات مرتب کرے گا۔
Next Post
وزیراعظم نے پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات کیلئے کمیٹی قائم کر دی
Sun Dec 22 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کیلئے اتحادی حکومت کے ارکان پر مشتمل ایک مذاکراتی کمیٹی قائم کی ہے۔کمیٹی میں نائب وزیراعظم اسحق ڈار، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا ا? خان، سینیٹر عرفان صدیقی، راجہ پرویز اشرف، سید نوید قمر، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، علیم خان اور چوہدری سالک حسین شامل ہیں۔قومی اسمبلی کے […]
