پانی کی بڑھتی ہوئی قلت زراعت پر مبنی معیشت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے، الطاف شکور

کراچی(پی پی آئی) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ پانی کی بڑھتی ہوئی قلت زراعت پر مبنی معیشت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔  معیشت کو بچانے کے لیے فرسودہ آبپاشی کے نظام کو بہتر بنانا ناگزیر ہے۔پانی کی اسٹوریج اور تقسیم کے قومی اہمیت کے منصوبوں پر سیاست کی روک تھام کی جائے۔  ملکی معیشت بہتر بنانے پر مامورقومی ادارے،سخت نوٹس لیں۔ ملک کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے اور پانی کی کمی کی وجہ سے وسیع زمینیں کاشت نہیں کی جا سکتیں۔ اس سنگین صورتحال میں مزید ڈیموں اور آبی ذخائر کی تعمیر ضروری ہے۔ ملک کے ہر صوبے میں نئے چیک ڈیم اور فلڈ کینال بنائے جائیں اور پانی کی بہتر دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے تمام دیرپا ڈیم اور نہری منصوبوں کو تیز کیا جائے۔ ایس آئی ایف سی کی طرز پر قومی واٹر کونسل بنائی جائے تاکہ ملک کے کونے کونے میں نئے ڈیموں اور نہروں کی تعمیر کو یقینی بنایا جا سکے۔ صوبوں کے درمیان پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے تھرڈ پارٹی ٹیلی میٹری آڈٹ کا نظام متعارف کرایا جائے۔  پانی کی بچت کے لیے پرانی نہروں کی سیمنٹ کی لائننگ کی جائے۔ پانی کے ضیاع کو ہر قیمت پر روکاجائے اوراس کے ایک ایک قطرے کا صحیح استعمال کیا جائے۔ اس مقصد کے لیے ضروری ہے کہ ملک میں موجودہ فلڈ فارمنگ کلچر کی بجائے ڈرپ اریگیشن کو لازمی بنایا جائے۔ پانی کی بچت کے لیے بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی ضروری ہے۔ بارش کے پانی کو بچانے کے لیے صحرائی علاقوں میں نئی مصنوعی جھیلیں کھودی جائیں۔ کھارے پانی کو صاف کرنے سے ملکی زراعت کو فروغ مل سکتا ہے اس کے علاوہ کھارے پانی کی فصلوں کی ثقافت کو بھی متعارف کرایا جا سکتا ہ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Sun Dec 22 , 2024
لاہور(پی پی آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ و?چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے لاہور میں ملاقات کی۔اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہء خیال کیا گیا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک میں […]