اسلام آباد(پی پی آئی)سینئر پارلیمنٹرین اور سابق وزیر سیاحت، سپورٹس، کلچر، اور ٹرانسپورٹ، محمد طاہر کھوکھر کی پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے انچارج اور سابق سینئر مشیر، چوہدری محمد ریاض سے ملاقات یہ ملاقات چوہدری ریاض کی رہائش گاہ پر ہوئی، جس میں آزاد کشمیر کی مجموعی صورتحال اور ریاستی عوام کے مسائل پر گفتگو کی گئی۔ طاہر کھوکھر نے چوہدری محمد ریاض کی کوششوں کی تعریف کی، جنہوں نے آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔طاہر کھوکھر نے کہا کہ چوہدری ریاض نے نہ صرف پیپلز پارٹی کو ایک جگہ یکجا رکھا بلکہ پارٹی کارکنوں اور قیادت کے درمیان ایک پل کا کردار بھی ادا کیا ہے وہ لائق تحسین ہے جس طرح وہ آزاد کشمیرمیں پارٹی کے معاملات کو احس طریقے سے دیکھ رہے ہیں اور پارٹی کا چیک اینڈبیلنس رکھا ہوا ہے میرٹ کوسامنے رکھتے ہوئے پیپلز پارٹی میں میرٹ کی بنیاد پر فیصلے کیے جا رہے ہیں، جس کی بدولت کارکنوں کو ان کے حق کے مطابق مقام ملا ہے۔ اس سے قبل پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں پہلے مقامی برادری ازم کی بنیاد یکطرفہ پر فیصلے کیے جاتے تھے،، لیکن چوہدری ریاض نے کارکنوں کو میرٹ کی بنیاد پر ترجیح دی، جس کی بدولت آزاد کشمیر میں پارٹی کی ساکھ میں بہتری آئی اور برادری ازم کا خاتمہ ہوا،کارکنوں کو میرٹ پر فوقیت دی وران کی وجہ سے آزاد کشمیر میں برادری ازم اقربا پروری کا بت پاش پاش ہواان کی وجہ سے تمام کارکنان کو میرٹ کی بنیاد پر مقام حاصل ہے اسکا سارا کریڈٹ چوہدری محمد ریاض کو جاتاہے جو پارٹی کے اندر کارکنوں کے میرٹ کا خیا ل رکھتے ہیں آج پارٹی قیادت اور چوہدر ی ریاض کی وجہ سے آزاد کشمیر میں پارٹی مظبوط ایک طاقت اور عوام کے دلوں میں بستی ہے، اس موقع پر چوہدری محمد ریاض نے طاہر کھوکھر سے ملاقات کے دوران کہا کہ پیپلز پارٹی کو قیادت کے حکم پر منظم ہے جس میں کارکنان کے میرٹ کا خیال رکھا جاتا ہے آپ پیپلز پارٹی کے بنیادی اوربانی کارکن رہ چکے ہیں جماعت، اورذوالفقار علی بھٹو کے لیئے قربانیاں اور جیلیں کاٹی ہیں اورمحترمہ بینظیر بھٹو شہید کے ساتھ کھڑے رہے آپ اپنی جماعت میں واپس آ کرجماعت کیلیئے کام کریں ہمیں اپنے کارکنوں کی ضرورت ہے جو بھٹو اور بی بی کے جانثارہیں اور انہوں نے بھٹو اور بی بی کے لیئے تمام مشکلا ت جھیلییں ہیں،آزاد کشمیرمیں عوام کی امید کرن پیپلز پارٹی ہے چوہدری ریاض نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہی وہ جماعت ہے جو عوام کے مسائل کو حل کر سکتی ہے اور عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کر سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور وہ آج بھی عوام کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔