کراچی میں روزگار کے مسائل سمیت تمام مشکلات سے آگاہ ہوں: ڈاکٹر عشرت العباد

کراچی (پی پی آئی)  سابق گورنر سندھ اور سربراہ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ  ہم اللہ کی رحمت سے پورے پاکستان میں منظم ہوگئے ہیں۔،پاکستان کی ترقی اور ملک کے لئے  بہت کچھ کرنے کاعزم ہے۔ کراچی میں روزگار کے مسائل سمیت تمام مشکلات سے آگاہ ہوں۔ پاکستان میں سیاست کو ایمان بنا لیا گیا۔ ہم ریاست کی پہلے اور سیاست کی بعد میں بات کرتے ہیں۔ ڈاکٹر عشرت العبادنے یہ بات لانڈھی میں جنرل ورکرز اجلاس سے  خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری  پورے پاکستان کی تنظیم نو ملک میں حیرانی پیدا کردے گی۔ میں اپنے ہر ساتھی سے کہتاہوں کہ کسی سے کوئی اختلاف نہیں۔ مایوسی کے خاتمے اور نئے وژن کے ساتھ کام کریں۔ کراچی کی معیشت  غلط پالیسیوں کی وجہ سے سست روی اور ٹیکسوں کی بھرمار، گیس اور بجلی کی عدم فراہمی اور کرائم کی بڑھتی رفتار کی وجہ متاثر ہوئی۔ اسٹیٹ بنک نے سود کی شرح کم کی۔ اچھا نتیجہ آیا۔ آرمی چیف نے منی پاکستان کے اسٹیک ہولڈرز کے مسائل سنے تب انکے مسائل حل ہوئے اور معاشی اعشاریئے کچھ بہتر ہوئے۔ آخر ہماری  حکومتیں اپنے اخراجات کم کرکے بوجھ کیوں کم نہیں کرتیں۔ ہمیں نئی سوچ اور نئے ویژن کے تحت ملک کے لئے منفی سوچ رکھنے والے عناصر کا مقابلہ کرتے ہوئے ملک کو مضبوط کرنا ہے۔ ملک بھر میں ویڈیو لنک پر خطاب کر رہا ہوں ۔ انشاء اللہ پاکستان کو مضبوط ترقی یافتہ اور دنیا کا بہترین ملک بنانے کے لئے جلد آؤں گا، میری توقعات سے زیادہ تیزی سے کام ہورہا ہے۔ اس موقع پر پارٹی کی ورکنگ کمیٹی اور مرکزی کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

حیدرآبادمیں رات گئے پولیس مقابلہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،دوسرا فرار

Mon Dec 23 , 2024
حیدرآباد(پی پی آئی) لطیف آباد میں اکبری قبرستان کے قریب اتوار اور پیر کی درمیانی شب مبینہ پولیس نے مقابلہ کے بعد ایک ڈاکو شہزاد نبی سواتی کوزخمی حالت میں گرفتار کرلیاجبکہ اس کاساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا  زخمی ڈاکو کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال حیدرآباد پہنچادیا گیاہے اے سیکشن پولیس کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار 2مسلح افرار […]