حیدرآباد(پی پی آئی) لطیف آباد میں اکبری قبرستان کے قریب اتوار اور پیر کی درمیانی شب مبینہ پولیس نے مقابلہ کے بعد ایک ڈاکو شہزاد نبی سواتی کوزخمی حالت میں گرفتار کرلیاجبکہ اس کاساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا زخمی ڈاکو کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال حیدرآباد پہنچادیا گیاہے اے سیکشن پولیس کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار 2مسلح افرار واردات ے ارادے سے گھوم رہے تھے اور پولیس کو دیکھ فرار ہونے کی کوشش کی پولیس نے موٹرسائیکل روکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی جوابی فائرنگ میں ایک ملزم زخمی ہوکر گر گیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا زخمی ملزم کو پولیس نے حراست میں لیکر طبی امداد کیلئے سول ہسپتال حیدرآباد پہنچادیا گیا پولیس ترجمان کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت شہزاد نبی سواتی کے نام سے ہوئی ہے اور ملزم کا تعلق منظم ڈکیت و کار لفٹر گروہ سے ہے اور ملزم پر 15سے زائد شہر کے مختلف تھانون میں مقدمات درج ہیں اے سیکشن پولیس مزید تفتیش کررہی ہیں۔