آئی ٹی انفراسٹرکچر میں بہتری کیلئے آئی بی ایم اور جی بی ایم پاکستان سے پی ٹی سی ایل کی شراکت قائم

اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے اپنے آئی ٹی ڈھانچے میں جدت لانے کیلئے جی بی ایم پاکستان اور آئی بی ایم کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے۔اس شراکت داری کے تحت پی ٹی سی ایل کی آپریشنل کارکردگی کی بہتری کے ساتھ جدید ترین اختراعات کی بنیاد رکھنے اور انٹرپرائز سسٹمز کی جامع اپ گریڈیشن کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔منصوبے کے تحت پی ٹی سی ایل کے پروڈکشن، ہائی اویل ایبیلٹی (High Availability) اور ڈیزاسٹر ریکوری (DR)  ماحول میں آئی بی ایم پاور10 سرورز نصب کیے جائیں گے۔ میگا پروسیسنگ پاور اور مضبوط سیکیورٹی فیچرز سے لیس جدید سرورز پی ٹی سی ایل کی کارکردگی میں بہتری لائیں گے، جس سے ادارہ بڑھتے ہوئے ڈیٹا کی ضروریات سے مؤثر طریقے سے نمٹ سکے گا۔ اس کے علاوہ، پی ٹی سی ایل ڈیٹا مینجمنٹ کے عمل کو بہتر بنانے اور توسیع پذیری کے فروغ کے لیے آئی بی ایم اسپیکٹرم اسکیل کو بھی شامل کر رہا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں "ٹوگیدر وی شائن" 2 روزہ ”اسٹوڈنٹس گالا“ شروع

Mon Dec 23 , 2024
کراچی(پی پی آئی)سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں پیر سے “ٹوگیدر وی شائن” کے عنوان سے 2 روزہ ”ایس ایم آئی یو اسٹوڈنٹس گالا-2024“ شروع ہوا۔ اس کا افتتاح وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب صحرائی نے ربن کاٹ کر کیا۔ اس کے بعد، انہوں نے طلباکی طرف سے لگائے گئے اسٹالز کا دورہ کیا جس میں سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت […]