سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹII میرپورخاص نے ٹریفک مسائل پررپورٹ طلب کرلی

میرپورخاص (پی پی آئی) سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ میرپورخاص نے ٹریفک مسائل پر سخت  ہدایات جاری کرتے ہوئے میونسپل انتظامیہ، ٹریفک پولیس اور میئر میرپورخاص کو فوری اقدام کا حکم دے دیا تفصیلات کے مطابق  درخواست گزار شہری شاہنواز ولد سکندر کی درخواست پر عدالت نے بلدیہ کمپلیکس کے قریب ٹریفک جام اور غیر قانونی پارکنگ کے مسائل کو اجاگر کیا عدالت نے میونسپل ڈیپارٹمنٹ کو رکشوں کے لیے مخصوص پارکنگ ایریا بنانے، غیر قانونی پارکنگ روکنے، اور ون وے ٹریفک سسٹم نافذ کرنے کی ہدایت دی جب کہ ٹریفک پولیس کو عملے میں اضافہ کرکے ٹریفک کا بہاؤ یقینی بنانے کا حکم دیا حکام کو یکم جنوری 2025 تک عملدرآمد کی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت دی گئی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ریئر ایڈمرل جواد احمد نے کمانڈر سینٹرل پنجاب (COMCEP) کی کمانڈ سنبھال لی

Mon Dec 23 , 2024
لاہور(پی پی آئی) ریئر ایڈمرل جواد احمد نے کمانڈر سینٹرل پنجاب کی کمانڈ سنبھال لی۔ کمانڈر سینٹرل پنجاب بہاولپور سے وزیر آباد تک پاک بحریہ کی تمام یونٹس اور تنصیبات کے کمانڈر اور کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج لاہور ہوں گے۔ ریئر ایڈمرل جواد احمد نے 1992 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ انہیں مختلف کمانڈ […]