پنجاب بھر میں کرسمس کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم

لاہور(پی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے صوبہ بھر میں کرسمس کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم دیاہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے گرجا گھرو ں میں دعائیہ تقریبات کی سکیورٹی مزید بہتر بنانے اور ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران کوکرسمس انتظامات کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے لاہور سمیت تمام بڑے شہروں کے گرجا گھروں میں پولیس اور دیگر سکیورٹی اہلکاروں کی نفری بڑھانے کی بھی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کرسمس تقریبات کے دوران ٹریفک مینجمنٹ بہتر بنانے کاحکم دیا۔پولیس میثاق سینٹر میں مسیحی برادری کے ساتھ کیک کاٹ کر اظہار یکجہتی کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سستے بازاروں میں مسیحی برادری کے لئے خصوصی ڈسکاؤنٹ دینے کی ہدایت کی اور کہاکہ مسیحی بھائیوں کی سکیورٹی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں۔ گرجا گھرو ں کے ارد گرد صفائی کے لئے متعلقہ محکمے ذمہ داری اداکریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ہماری خواتین کسی سے کم نہیں، ہر شعبہ میں کام کی صلاحیتں رکھتی ہیں:ربیکا خانزادہ

Tue Dec 24 , 2024
 ٹنڈوالہیار(پی پی آئی) صوبائی وزیر برائے وومین ڈویلیپمنٹ شاہینہ شیر علی کی ہدایت پر 24 دسمبر کوعالمی یوم ورکنگ وومینز منانے کے سلسلے میں محکمہ وومین ڈویلیپمنٹ سندھ کی جانب سے  پراونشل ایجوکیشن ہال میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا۔سیمینار میں مختلف سرکاری و غیر سرکاری محکموں، مختلف این جی اوز میں کام کرنے والی خواتین نے بڑی تعداد میں […]