حب ریور روڈ پر شیر شاہ سے نادرن بائی پاس تک سڑک کی پیچ ورکنگ شروع

کراچی(پی پی آئی) میئرکراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انجینئرنگ کے تحت حب ریور روڈ پر شیر شاہ سے نادرن بائی پاس تک سڑک کوبہتر بنانے کے لیے پیچ ورکنگ کا کام شروع کردیا ہے، تاکہ اس اہم روڈ سے گزرنے والے شہریوں کو سہولت فراہم کی جاسکے، حب ریور روڈ کے دونوں ٹریکس پر تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار فٹ استرکاری کی جائے گی اور جہاں جہاں سڑک خراب ہے وہاں بھرائی کرکے موٹرایبل بنایا جارہا ہے، حب ریور روڈ کے علاوہ بلدیہ عظمیٰ کراچی شاہراہ اورنگی، شاہراہ قذافی اور مدین? الحکمت روڈ پر بھی پیچ ورکنگ کا کام کررہی ہے جبکہ بابائے خیبر روڈ، میٹروپول پر سڑک کی پیچ ورکنگ کاکام مکمل کیا جاچکا ہے، یہ بات انہوں نے حب ریور روڈ سمیت ضلع غربی کے مختلف علاقوں میں واقع دیگر سڑکوں اور شاہراہوں کی پیچ ورکنگ اور استر کاری کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کہی، میئر کراچی بیر سٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ ضلع غربی اور ضلع کیماڑی میں صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور آمدورفت میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ کراچی کے دیگر اضلاع کی طرح یہاں بھی سڑکوں کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جائے اور ترجیجی بنیادوں پر جہاں جہاں سڑکیں متاثر ہیں انہیں ٹھیک کرکے ٹریفک کی روانی یقینی بنائی جائے، انہوں نے کہا کہ شیر شاہ سے ناردرن بائی پاس تک حب ریور روڈ سے گزرنے والی ٹریفک کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا لہٰذا اس کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کے لیے کے ایم سی کی تمام مشینری اور افرادی قوت لگا کر یہ کام کئے جارہے ہیں ساتھ ہی ان کاموں میں معیار کو بھی پیش نظر رکھا جارہا ہے تاکہ ہونے والے کام پائیدار ثابت ہوں اور سڑکوں کی بحالی و بہتری پر لگایا جانے والے فنڈز ضائع نہ ہوں، میئر کراچی بیر سٹرمرتضی وہاب نے کہا کہ یہ تمام کام کراچی کے بنیادی انفراسٹرکچر کو ترقی دینے کا حصہ ہیں جس کے لیے سندھ حکومت کے تعاون اور سرپرستی کے ذریعے ترقیاتی عمل کو تیز تر کیا گیا ہے اور شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، انہوں نے محکمہ انجینئرنگ کے افسران کو ہدایت کی کہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے کاموں میں جہاں بھی رکاوٹیں آرہی ہیں انہیں فوری دور کیا جائے اور موثر حکمت عملی کے تحت کام کئے جائیں تاکہ ان کے ثمرات کراچی کے شہریوں کو حاصل ہوں اور سڑکوں کے نیٹ ورک کو بہتر بنایا جاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

شکارپور میں دیرینہ دشمنی پر نوجون قتل،واردات کے بعد ملزمان فرار

Tue Dec 24 , 2024
شکارپور(پی پی آئی)  سلطان کوٹ میں منگل کو کلر برادری کے دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم میں ایک نوجوان گولیوں کا شکار ہوگیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کلر برادری کے دو حریف گروپوں میں جان لیوا تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جس کی شناخت 30  سالہ پہلوان ولد سکندر علی کلر کے نام سے ہوئی ہے […]