ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

کراچی(پی پی آئی) محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔بالائی سندھ اور پنجاب کے چند میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات کے دوران دھند اور سموگ چھائی رہے گی۔اسلام آباد’ خطہ پوٹھوہار اور خیبرپختونخوا میں کہیں کہیں صبح کے اوقات کے دوران کہر پڑنے کا امکان ہے۔بدھ کی صبح ریکارڈ کیا گیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:اسلام آباد دو ڈگری سینٹی گریڈلاہور ساتپشاور اور مری ایک کراچی چودہ،کوئٹہ منفی دوگلگت منفی پانچ اورمظفرآباد منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ  رہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاراچنار میں امدادی سرگرمیاں جاری, ہیلی کاپٹروں کے ذریعہ ادویات روانہ

Wed Dec 25 , 2024
 اسلام آباد(پی پی آئی) وزیراعظم  شہباز شریف کی ہدایت پر 500 کلو گرام ادویات لے کر پہلا ہیلی کاپٹر فلائیٹ بدھ کو پارا چنار پہنچا۔ پاڑا چنار سے واپسی پر یہ ہیلی کاپٹر 4 مریضوں کو علاج معالجے کی غرض سے اسلام آباد کے کر آیاردوسرا ہیلی کاپٹر بدھ کی دوپہر مزید 500 کلو گرام ادویات لے کر اسلام آباد […]