ٹھٹھہ(پی پی آئی)دو روز قبل کیٹی بندر کے سمندر میں ڈوب کر لاپتہ ہونے والے دو ماہی گیروں کی تلاش کے لئے آپریشن ایک مرتبہ پھر شروع کردیا گیا ہے۔ آپریشن میں پاکستان نیوی اور مقامی غوطہ خور حصہ لے رہے ہیں۔ دو روز قبل مچھلی کے شکار کے لئے جانے والی لانچ سمندر میں الٹنے سے کشتی میں سوار پانچ ماہی گیر ڈوب گئے تھے۔ ایک ماہی گیر کی لاش ملی تھی جبکہ دو کو بے ہوشی کی حالت میں نکال لیا گیا تھا۔ ماہی گیروں کی تلاش کے لئے آپریشن روزانہ صبح سے شام تک کیا جارہا ہے۔