خضدار27 دسمبر (پی پی آئی): خضدار لیویز نے جمعہ کے روز صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے کاخ میں چھ ایکڑ پر کھڑی پوست کی فصل کو تباہ کردیا۔ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار حفیظ اللہ کاکڑ کی زیر نگرانی سٹاف لیویز فورس خضدار نے ضلع خضدار کے علاقے کاکھ میں کارروائی کرتے ہوئے چھ ایکڑ پر پھیلی پوست کی فصل تباہ کر دی۔