پاکستان کی سیاست عمران کے گرد گھومتی ہے’ مسرت جمشید چیمہ

لاہور(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ملک کو آگے لے جانے کیلئے آئین و قانو ن کے راستے پر چلنا ہوگا، پی ٹی آئی کے ساتھ جس طرح کا ظلم روا رکھا گیا ہے اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، عمران خان کے پیش نظر اپنی ذات کی بجائے صرف اور صرف ملک اور قوم کی بہتری ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ جس ملک میں آئین و قانون کی بجائے اپنی مرضی کے فیصلے کئے جائیں تو وہاں بگاڑ پیدا ہوتا ہے اور پاکستان اسی کا شکار ہے لیکن حکمران پھر بھی سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں۔ اب عوام با شعور ہو چکے ہیں انہیں جو بھی پلیٹ فارم میسر آتا ہے وہ سوا ل اٹھاتے ہیں،حکمرانوں کے سامنے سوال اٹھانے کا شعور دینا عمران خان کی بڑی کامیابی ہے اور یہی حکمرانوں کے لئے سب سے بڑا خوف بنا ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جعلی حکومت نے عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کی بجائے صرف عمران خان کو ہدف بنایا ہوا ہے جو یہ ظاہر کرتاہے کہ پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

خضدار میں چھ ایکڑ پر کھڑی پوست کی فصل تباہ

Fri Dec 27 , 2024
خضدار27 دسمبر (پی پی آئی): خضدار لیویز نے جمعہ کے روز صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے کاخ میں چھ ایکڑ پر کھڑی پوست  کی فصل  کو تباہ کردیا۔ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار حفیظ اللہ کاکڑ کی زیر نگرانی سٹاف لیویز فورس خضدار نے ضلع خضدار کے علاقے کاکھ میں کارروائی کرتے ہوئے […]