سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آئندہ سال کا بجٹ ہم آئی ایم ایف کے بغیر لے کر آئیں گے،رانا مشہود

لاہور(پی پی آئی)چیئرمین وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بنیادوں کو ہلانے کے لیے ہر طرح سے حملے کیے جا رہے ہیں۔یہاں معاشرے کو تقسیم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، آئی ایم ایف کو 2016میں خیرباد کہا گیا مگر اسے دوبارہ مسلط کیا گیا، آئندہ سال کا بجٹ ہم آئی ایم ایف کے بغیر لے کر آئیں گے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئیچیئرمین وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود  نے کہا کہ  دنیا کا ہر مذہب بتاتا ہے کہ مایوسی گناہ ہے، کچھ لوگ پاکستان کو شام اور لبنان جیسا ملک بنانا چاہتے ہیں۔ نوازشریف کے جانے کے بعد جتنی جلدی سے ترقی کرنی چاہیے تھی ویسی ترقی نہیں ہوئی۔ان کا  مزید کہنا تھا کہ آئی ٹی سیکٹر کو حکومت کی طرف سے جو سپورٹ چاہیے ہوگی ہم کریں گے، ہم آئی ٹی انڈسٹری کو 25 بلین ڈالرز تک پہنچانا چاہتے ہیں، آئی ٹی کی اہمیت کے پیش نظر مفت لیپ ٹاپ دیے، فری وائی فائی کا پنجاب میں آغاز کیا۔