خیرپور(پی پی آئی)جی ڈی اے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صفدر علی عباسی نے پیر جو گوٹھ درگاہ پر جی ڈی اے سربراہ پیر پگارا سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کے جانب ملک اور صوبے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈاکٹر صفدر علی عباسی نے جی ڈی اے سربراہ کو سندھ اور بلوچستان کے روحانی دورے کی کامیابی پر مبارکباد دی،صفدر علی عباسی نے اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات پر پیر صاحب کو اعتماد میں لیا، ڈاکٹر صفدر علی عباسی نے کہا کہ پیر پگارا کی ہدایت پر پی ٹی آئی،جے یو آئی،جماعت اسلامی،تحفظ آئین پاکستان اور اپوزیشن پارٹیوں سے رابطے اور تیز کیئے جائینگے تاکہ مشترکہ جدوجہد کی جاسکے۔جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگارا نے کہا کہ لگتا ہے جعلی سیٹ اپ آخری سانسیں لے رہا ہے اورلگتا ہے کہ زرداری کو سندھ کا مکمل اقتدار اس لئے دیا گیا ہے تاکہ کینال بنائے جاسکیں جو کام ن لیگ اور دیگرنہ کرسکے وہ زرداری نے کیا۔ جی ڈی اے سربراہ پیرپگارا صبغت اللہ شاہ نے دریائے سندھ بچاو تحریک میں جی ڈی اے قیادت کی کاوشوں کو سراہا اور آنے والے پروگراموں میں کارکنوں کو شرکت کی مکمل ہدایت کی۔