دفاعی امور کے ماہرسابق سفیر رستم شاہ مہمند انتقال کر گئے

 پشاور27دسمبر(پی پی آئی) سابق سینئر بیوروکریٹ اور سابق سفیر رستم شاہ مہمند علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ اہل خانہ کے مطابق رستم شاہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔ رستم شاہ کا تعلق ڈھکی چارسدہ اور ضلع  مہمند کی  ذیلی شاخ موسیٰ خیل  سے تھا، وہ افغانستان میں پاکستان کے سفیر رہے، خطے اور دفاعی و انتظامی امور کے ممتاز ماہر سمجھے جاتے تھے۔ سیاسی اور مذہبی رہنماؤں نے ان کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

شہداد کوٹ میں گڑھی خیرو روڈ پردوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکٹر ذوالفقار بروہی ہلاک

Fri Dec 27 , 2024
شہدادکوٹ27دسمبر(پی پی آئی) بالائی سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ میں سنجر بھٹی،گڑھی خیرو روڈ پر ڈاکوؤں نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکٹر ذوالفقار بروہی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور لوٹمار کے بعد بآسانی فرار ہوگئے۔پولیس ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔