بھریا سٹی میں اراضی کے تنازعہ پربیکن ہاؤس کراچی کے پروفیسر علی مرتضیٰ جلبانی جاں بحق

نوشہروفیروز27دسمبر(پی پی آئی) بھریا سٹی کے قریبی گاؤں دریا خان جلبانی میں دوستوں کے ساتھ بیٹھک میں بیٹھے ہوئے پروفیسر علی مرتضیٰ جلبانی کو ان کے کزن نے گولی مار کر قتل کر دیا اور فرا ہوگیا مقتول کے والد ڈاکٹر نور محمد جلبانی کے مطابق غلام مصطفی جلبانی نے بیٹے کو قتل کیا ہے، مرحوم بیکن ہاؤس کراچی میں پروفیسر تھے، بھریا سٹی پولیس کے مطابق قتل کاسبب زرعی اراضی کا تنازعہ بتایا جاتاہے۔ پولیس نے نعش ضروری کارروائی بعد ورثاحوالے کر دی ہے۔ نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

Leave a comment