گلگت / بلتستان 27دسمبر(پی پی آئی) گلگت، بلتستان ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہے۔سکردو شہر میں دن کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 13 جبکہ بالائی علاقوں میں منفی 18 ریکارڈ کیاگیا۔اس شدید ترین سردی کے باعث جہاں گھروں میں پانی کے نلکے جم گئے ہیں وہاں بلندی سے گرنے والے آبشار اور ندی نالوں کا پانی بھی جم گیا ہے،جس کے باعث لوگوں کی معمول کی زندگی میں متاثر ہو رہی ہے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز موسم صاف رہنے کی پیشگوئی کی ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے