سندھ کے شاہ بندر بلاک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

کراچی27دسمبر(پی پی آئی)پاکستان پیڑولیم لمیٹڈ نے سندھ  میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلئے۔ پاکستان پیڑولیم لمیٹڈ کی انتظامیہ کے مطابق شاہ بندر بلاک میں جھم ایسٹ ایکس ون سے یومیہ 10 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس ذخائر مل رہے ہیں، جھم ایسٹ ایکس ون کنویں سے یومیہ 150بیرل سے زائد ہلکے تیل کے ذخائر بھی حاصل کئے جارہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ کنویں سے حاصل ہونے والے قدرتی ذخائر کا پریشر 2800 پاونڈ فی مربع انچ ہے، شاہ بندر فیلڈ سے گیس سجاول پراسیسنگ پلانٹ کے ذریعے سوئی سدرن سسٹم میں شامل ہورہی ہے۔ شاہ بندر فیلڈ میں پی پی ایل کا حصہ 63فیصد اور ماری پیڑولیم کا حصہ 32 فیصد ہے، شاہ بندر میں سندھ انرجی ہولڈنگ کا 2.5 فیصد اور گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کا بھی 2.5فیصد شیئر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کراچی میں نوجوان فائرنگ کے واقعے میں زخمی

Sat Dec 28 , 2024
کراچی(پی پی آئی)سپر ہائی وے پر نئی سبزی منڈی کے نزدیک فائرنگ کے واقعے میں ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق، یہ واقعہ سپر ہائی وے کے قریب سبزی منڈی کے علاقے میں یو ٹرن کے پاس پیش آیا۔ اس واقعے میں 25 سالہ فرمان علی ولد ایوب زخمی ہو گیا۔زخمی کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال […]