کراچی میں نوجوان فائرنگ کے واقعے میں زخمی

کراچی(پی پی آئی)سپر ہائی وے پر نئی سبزی منڈی کے نزدیک فائرنگ کے واقعے میں ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق، یہ واقعہ سپر ہائی وے کے قریب سبزی منڈی کے علاقے میں یو ٹرن کے پاس پیش آیا۔ اس واقعے میں 25 سالہ فرمان علی ولد ایوب زخمی ہو گیا۔زخمی کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر لی ہے اور مزید تحقیقات شروع کر دی  ہے۔ تاہم، خبر کے فائل ہونے تک کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

گورنر سندھ کی ہدایت پر کرم ایجنسی کیلیے لکوڈ آکسیجن سلینڈر روانہ

Sat Dec 28 , 2024
کراچی(پی پی آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر جے ڈی سی کے ظفر عباس نے کرم ایجنسی کیلیے لکوڈ آکسیجن سلینڈر روانہ کردئے ہیں، کرم ایجنسی کے اسپتالوں میں آکسیجن کی شدید قلت کی اطلاعات پر اقدام اٹھانا ضروری تھا، کیونکہ کرم ایجنسی میں آکسیجن کی قلت کے باعث اموات میں اضافہ ہو رہا ہے، ایک لکوڈ سلینڈر […]