کراچی(پی پی آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر جے ڈی سی کے ظفر عباس نے کرم ایجنسی کیلیے لکوڈ آکسیجن سلینڈر روانہ کردئے ہیں، کرم ایجنسی کے اسپتالوں میں آکسیجن کی شدید قلت کی اطلاعات پر اقدام اٹھانا ضروری تھا، کیونکہ کرم ایجنسی میں آکسیجن کی قلت کے باعث اموات میں اضافہ ہو رہا ہے، ایک لکوڈ سلینڈر 100 عام آکسیجن سلینڈر کی کمی پوری کرسکتا ہے، جے ڈی سی کے ظفر عباس نے بتایا کہ ان سب لکوڈ آکسیجن سلینڈر کی مالیت ملین روپوں میں ہے۔