جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے تاریخی اور مثالی تعلقات ہیں:عطا اللہ تارڑ

اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے پاکستان اورترکیہ کے درمیان عوام سے عوام اور ثقافتی روابط بڑھانے پر زور دیا ہے۔وہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد میں یونس ایمرے ترک کلچرل سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔وفاقی وزیر نے عظیم شاعروں علامہ محمد اقبال اور یونس ایمرے کے علم اور افکار کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کے دورے کے لیے ثقافتی گروپ بنانے کی تجویز دی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان گہرے تاریخی اور وقت کی آزمائشی تعلقات ہیں۔وفاقی وزیر نے یقین دلایا کہ وہ ان برادرانہ تعلقات کے فروغ اور مزید مضبوطی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔