ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جمہوریت کی بحالی سے استحکام تک پیپلزپارٹی کی قربانیاں مثالی ہیں ہے: ا سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی

مظفر آباد(پی پی آئی)جمہوریت کی بحالی سے استحکام تک پیپلزپارٹی کی قربانیاں مثالی ہیں ہے ان خیالات کا اظہار ا سپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے 27دسمبر یوم شہادت محترمہ بے نظیر بھٹو کے حوالہ سے اپنے خصوصی بیان میں کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمارے لیئے قیامت صغری ٰ سے کم نہیں، جب 2007ء  میں محترمہ بے نظیر بھٹو کو اپنے والد فخر ایشا شہیدذوالفقار علی بھٹو کے نظریات و افکار کی انجام دہی کے دوران، اپنی جان تک کی پرواہ نہ کی اور پاکستان سے غربت اور دہشتگردی کا خاتمہ نہ چاہنے والی قوتوں نے محترمہ بے نظیر بھٹو کو بے دردی سے شہید کرکے ثابت کیا کہ اُن کا وجود وطن عزیز سے دہشت گردی  اور غربت کے خاتمے کی ضمانت تھا۔آج  اقوام عالم تسلیم کرتی ہیں کہ بے نظیر بھٹو دُنیا کی عظیم شخصیات میں میں سے ایک تھیں۔محترمہ بے نظیر بھٹو کو عوام نے دو بار وزارت عظمیٰ کے منصب سے نواز کر ثابت کیا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو اپنے والد محترم کے نظریات و افکار پر صحیح معنوں میں کاربند تھیں جس کے باعث عوام نے اُنہیں رُتبہء جلیلہ دیا۔سپیکر قانون ساز اسمبلی نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ڈیموکریسی اور آئین کی سربلندی و بالا دستی کے لیئے اُن کی خدمات کبھی فراموش نہیں کی جا سکیں گی۔