ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بدین میں نوجوانوں کیلئے ونٹر کوچنگ کیمپ منعقد، ملاکھڑا، کراٹے، بیڈمنٹن، فٹ بال،کرکٹ کے مقابلے جاری

بدین (پی پی آئی) ضلع بدین میں 16 سال تک کی عمر کے نوجوانوں کے لئے ونٹر کوچنگ کیمپ  جاری ہے کھیلوں اور امور نوجوانان کے محکمہ کی طرف سے  شروع یہ کیمپ 30 دسمبر تک جاری رہے گا ونٹر کوچنگ کیمپ میں ملاکھڑا، کراٹے، بیڈمنٹن، فٹ بال، اور کرکٹ کے مقابلے جاری ہیں ضلع اسپورٹس آفیسر بدین انور علی روشن نے ضلع میں جاری کھیلوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی اہمیت کو دنیا کے ہر معاشرے میں تسلیم کیا گیا ہے، کیونکہ یہ نہ صرف جسمانی صحت کو بہتر بناتے ہیں بلکہ سماجی اور ذہنی بھلائی میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے ذریعے طلبہ میں نظم و ضبط، ٹیم ورک، اور قیادت جیسی صلاحیتیں پیدا ہوتی ہیں۔ تحقیق ظاہر کرتی ہے کہ جو طلبہ کھیلوں میں سرگرم رہتے ہیں، وہ تعلیمی میدان میں بھی عمدہ کارکردگی دکھاتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کھیلوں کے فروغ سے معاشرے میں ایک مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ اس کے لیے والدین، اساتذہ، اور سماجی رہنماؤں کو مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ ہمارے بچے اور نوجوان صحت مند، ذہین، اور ذمہ دار شہری بن سکیں۔