سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

او جی ڈی سی ایل کا حیدرآباد سے تیل و گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی (پی پی آئی) او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع حیدرآباد میں واقع تیل کے کنویں کو فعال کر کے توانائی کے شعبے میں نیا سنگ میل طے کیا۔کمپنی نے ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر 1200 پی ایس آئی کے ساتھ کنّار ویسٹ ویل-3 کی کامیاب پیداوار کا آغاز کیا۔اس کنویں سے روزانہ 3.5 ملین مکعب فٹ گیس، 30 بیرل کنڈینسیٹ اور 3.8 میٹرک ٹن ایل پی جی کا حصول ہوگا۔یہ کامیابی پاکستان کے توانائی کے منظرنامے کو بہتر بنانے اور ہائیڈروکاربنز کی فراہمی کو مزید مستحکم کرنے کی عکاسی کرتی ہے۔او جی ڈی سی ایل نے پاکستان کے 40 فیصد ایریا میں تلاش اور پیداوار کا وسیع نیٹ ورک قائم کیا۔کنّار ویسٹ ویل-3 کی گیس کا سْوئی سدرن گیس کمپنی کے نیٹ ورک میں کامیابی سے انضمام۔ایس آئی ایف سی کی حکمت عملی سے پاکستان میں توانائی اور دیگر شعبوں میں کمپنیوں کی کامیابی اور معاشی استحکام کے نئے دروازے کھل رہے ہیں۔