حکومت ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات کی حمایت کے لیے پرعزم ہے،شزا فاطمہ خواجہ

کراچی (پی پی آئی) ا(قومی)  وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن، شزا فاطمہ خواجہ نے حکومت کے جدیدیت اور ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔اسلام آباد میں آج انسٹاکیئر کے سی ای او بلال امجد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی خدمات میں ٹیکنالوجی کے انضمام پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے تاکہ رسائی اور معیار زندگی کو بہتر بنایا جا سکے۔بلال امجد نے صحت کے شعبے کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے جدید بنانے کے لیے انسٹاکیئر کے وڑن کا ذکر کیا اور صحت کی سہولیات تک رسائی اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے عوامی اور نجی شعبے کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

احتجاج کی آڑ میں کسی کو پریشان کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، میئر کراچی

Sat Dec 28 , 2024
کراچی (پی پی آئی) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ احتجاج کی آڑ میں کسی کو پریشان کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، پارہ چنار میں حکومت خیبر پختونخوا کی ہے اور ازالہ کراچی کی عوام اور سندھ حکومت بھگت رہی ہے۔ کے ایم سی کے ایک بیان کے مطابق  جلد ان کے نام بھی دوں گا […]