سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سیکیورٹی فورسز کے سرحد کو محفوظ بنانے کے لئے قابلِ ستائش اقدامات

اسلام آباد  (پی پی آئی)سیکیورٹی فورسز نے سرحد کو محفوظ بنانے کے لئے قابلِ ستائش اقدامات کیے ہیں۔ محفوظ پاک-افغان بارڈردونوں ملکوں کے مفاد میں ہے اور دونوں ممالک میں قیامِ امن کے لئے مربوط سیکورٹی کا نظام انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔اس لئے پاکستان بارڈر فینسنگ کے اہم اور مشکل منصوبہ پر کام کر رہا ہے۔دْشوار گزار پہاڑی علاقے میں پاک فوج اس کٹھن کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے پْر عزم ہے۔ویسٹرن بارڈر مینجمنٹ رجیم کے تحت جو کام جاری ہیں وہ پایہ تکمیل کو پہنچنے والے ہیں۔بارڈر مینجمنٹ کے تحت پاک-افغان سرحد پر 98فیصد سے زائد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ پاک-ایران بارڈر پر 91فیصد سے زائد کام مکمل ہو چکا ہے۔یہ کْل تقریباََ 3217کلومیٹر ہے۔پاک-افغان بارڈر پر دہشتگردوں کی نقل و حرکت کی روک تھام کے لئے 92فیصد قلعے مکمل کئے جا چکے ہیں۔پاک-ایران بارڈر پر 40فیصد قلعے مکمل ہو چکے ہیں اور باقی قلعوں پر کام تیزی سے جاری ہیں۔اب تک مغربی سرحد پر3100کلومیٹرکے ایریا پر باڑ لگانے کا کام مکمل ہو چکا ہے۔بارڈر فینسنگ کے دوران سرحد پار سے فائرنگ کے واقعات کے نتیجے میں پاک فوج کے کئی جوانوں نے اپنی جانیں قربان کی ہیں۔فینسنگ کی تکمیل سے قومی سلامتی اور بھی مضبوط ہو جائے گی۔ قبائلی اضلاع میں 72فیصد علاقے کو بارودی سْرنگوں سے پاک کر دیا گیا ہے۔