سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

رانا ثناء اللہ کا اپوزیشن کیساتھ مذاکراتی عمل کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار

 لاہور (پی پی آئی) وزیر بجلی سردار اویس احمد خان لغاری نے عوام کو مناسب نرخوں پر بجلی فراہم کرنے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیاہے۔انہوں نے  ہفتہ کے روزاسلام آباد میں گزشتہ نومہینے کے دوران بجلی کے شعبے میں حکومت کی اہم کامیابیوں کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔جون2024 ء   میں بجلی کی اوسط قیمت اڑتالیس روپے ستر پیسے فی یونٹ سے کم ہوکر چوالیس روپے چار پیسے ہوگئی جس سے چار روپے چھیاسٹھ پیسے فی یونٹ کمی ظاہر ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ صنعتی استعمال کی بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے جو اٹھاون روپے پچاس پیسے فی یونٹ سے کم ہوکر سینتالیس روپے ستر ہ پیسے فی یونٹ ہوگئی ہے جس سے  گیار ہ روپے تینتیس پیسے کی کمی ظاہر ہوتی ہے۔انہوں نے گزشتہ نومہینے میں ہونے والی اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے صنعتی شعبے سے مختلف مراعات کی مد میں ایک سو پچاس ارب روپے کا خاتمہ کر دیاہے جس سے صنعتی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت بجلی کی ترسیل کے شعبے کا معیار بلند کرنے کے لئے تندہی سے کام کررہی ہے جس میں NTDCکو تین حصوں میں تقسیم کرنا بھی شامل ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ گردشی قرضہ بجلی کے بلوں سے ختم کر کے قومی قرضے کی مد میں شامل کر دیا گیا ہے تاکہ صارفین پر بوجھ کم کیا جا سکے۔انہوں نے برقی گاڑیوں کے لئے آئندہ کی پالیسی کے تحت خصوصی نرخنامے متعارف کرانے کی غرض سے حکومت کے منصوبوں کا اعلان کیا۔