ملک بھر میں شدید سردی، اسکردو میں برفباری، پارہ منفی 13 تک گر گیا

 گلگت /بلتستان30دسمبر(پی پی آئی) ملک کے بیشتر شہروں میں شدید سردی، اسکردو میں پارہ منفی 13 تک گر گیا۔اسکردو میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کی و جہ سے پارہ منفی 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا، کم درجہ حرارت کی وجہ سے اسکردو ملک کا سرد ترین علاقہ رہا۔استور کے بالائی علاقوں کا شدید برفباری کی وجہ سے زمینی راستہ بھی منقطع ہوگیا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے، خیبر پختو نخوا کے میدانی علا قوں اور وسطی سندھ میں اسموگ اور دْھند چھائے رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا، شمال مشرقی پنجاب،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی،پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں اسموگ اور دْھند چھائی رہی۔اسکردو کے بعد سرد ترین علاقہ لہہ رہا جہاں درجہ حرارت منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، گوپس منفی10،گلگت منفی 8 اور استور میں منفی 6 ریکارڈ کیا گیا، قلات منفی 6، کوئٹہ منفی 5، زیارت، ہنزہ اور کالام میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

زرمبادلہ کے ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران 2.375 ارب ڈالر کا اضافہ

Mon Dec 30 , 2024
کراچی30دسمبر(پی پی آئی)ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران 2.375 ارب ڈالر کا اضافہ ہو چکا ہے۔اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پر زر مبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 13.997 ارب ڈالر تھا، اس میں اسٹیٹ بینک کے پاس زر مبادلہ کے ذخائر کا حجم 9.390 ارب ڈالر […]