موسم سرما میں آتشزدگی کے واقعات سے بچنے کیلئے شہری احتیاط سے کام لیں:میئر کراچی

کراچی30دسمبر(پی پی آئی)  میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ برنس روڈ پر رہائشی عمارت میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہیں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے فائر بریگیڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا تھا، جس کے بعد کولنگ کا عمل شروع کردیا گیا تھا، فائر بریگیڈ کا عملہ عمارت میں کولنگ کا عمل مکمل ہونے تک موقع پر موجود رہا، آ گ پر قابو پانے میں محکمہ فائر بریگیڈ نے پیشہ وارانہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا اور پوری کوشش کی کہ اس واقعے میں شہریوں کا کم سے کم نقصان ہو، میئر کراچی نے کہا کہ موسم سرما کے دوران اس قسم کے واقعات سے بچنے کے لیے شہری انتہائی  انتہائی احتیاط سے کام لیں کیونکہ سردیوں کے دنوں میں تیزی سے آگ لگتی اور پھیلتی ہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ فائر بریگیڈ کے ریکارڈ کے مطابق رواں سال سب سے زیادہ آگ لگنے کے واقعات سا ل کے آخری تین ماہ میں ہوئے ہیں اور شہر کے رہائشی و صنعتی علاقوں میں لگنے والی آگ پر فوری اور موثر کارروائی کرتے ہوئے قابو پایا گیا ہے، فائر بریگیڈ کے ساتھ ریسکیو کی ٹیم بھی کام کرتی ہے اور ہر ممکن کوشش رہتی ہے کہ شہریوں کے جان و مال کو بچایا جاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں توسیع

Mon Dec 30 , 2024
 پشاور30دسمبر(پی پی آئی) خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں توسیع کردی گئی ہے۔صوبے کے میدانی علاقوں میں 6 جنوری تک اسکول بند رہیں گے،محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے اعلامیہ جاری کردیا۔