فتح جنگ کے قریب بس الٹ گئی، 10 افراد جاں بحق، 17 زخمی

فتح جنگ30دسمبر(پی پی آئی) فتح جنگ انٹرچینج کے قریب ٹریفک کے خوفناک حادثے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہو گئے۔ایدھی ٹرسٹ  اورریسکیو حکام کے مطابق میانوالی سے راولپنڈی جانے والی بس فتح جنگ انٹرچینج کے قریب الٹ گئی، ٹائر پھٹنے کی وجہ سے ڈرائیور بس پر کنٹرول نہ کر سکا۔موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیواسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا گیا ہے، واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

موسم سرما میں آتشزدگی کے واقعات سے بچنے کیلئے شہری احتیاط سے کام لیں:میئر کراچی

Mon Dec 30 , 2024
کراچی30دسمبر(پی پی آئی)  میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ برنس روڈ پر رہائشی عمارت میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہیں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے فائر بریگیڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا تھا، جس کے بعد کولنگ کا عمل شروع کردیا گیا تھا، فائر بریگیڈ کا عملہ عمارت […]