ملک کے چند مقامات پرشدید سرد موسم، بارش اور برفباری کی پیشگوئی

 گلگت/   بلتستان 31دسمبر(پی پی آئی) محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔ بدھ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،کشمیر میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کے علاوہ مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور رات میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہونے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ پنجاب، خیبر پختو نخوا کے زیادہ تر میدانی علا قوں اور بالائی سندھ میں رات کے اوقات میں درمیانی اور شدید دْھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ رات کے وقت پشین، زیات سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کی پیشگوئی ہے۔۔ مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے تاہم رات کے اوقات میں سکھر، شہید بینظیر آباد، شکارپور، کشمور، خیر پور، مو ہنجوداڑو اور گرد و نواح میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور چند مقامات پر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے نئے سال پر ٹول ٹیکس بڑھا دیا

Tue Dec 31 , 2024
کراچی31دسمبر(پی پی آئی) نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے نئے سال پر ٹول ٹیکس بڑھا دیا، نئے نرخوں کا اطلاق 5 جنوری سے ہو گا۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر نظرثانی شدہ ٹول نرخوں کا اعلان کر دیا ہے۔قومی شاہراہوں پر موٹرکار سے 60 روپے، ویگن سے 100 روپے اور بس سے 200 روپے ٹول ٹیکس وصول […]